مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجی نے جموں میں خودکشی کر لی

000000000جموں10اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج ایک بھارتی فوجی نے جموں شہر میں خود پر گولی چلاکر خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی کی شناخت یوگیش کمار کے نام سے ہوئی ہے جوجموں کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں قائم فوجی کیمپ میں سنتری کی ڈیوٹی پر تھا جب اس نے اپنی سروس رائفل سے سر میں گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے رہنے والے کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور بعد ازاں اس کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 551ہو گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button