مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ : بھارتی فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک

جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی اہلکار ضلع کے علاقے حویلی میں حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوا ۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ پنجاب کا رہائشی32سالہ گربن سنگھ جو فوج میں نائیک کے عہدے پر تعینات تھا، ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہو ش ہو گیا۔اسے فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button