مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: پلوامہ سے دو کشمیری نوجوان گرفتار
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے ضلع پلوامہ سے دو کشمیریوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے زبیر احمد اور حجاز نذیر نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی فورسز نے ان نوجوانوںکو دفعہ370 کی منسوخی کوپانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر گرفتار کیا ہے ۔ بھارتی آئین کی اس دفعہ کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔