مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال

Srinagarسرینگر16 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر اور پلوامہ میں جعلی مقابلوں میںکشمیر ی نوجوانوں کی شہادت پر آج سرینگر کے مختلف علاقوں میں ہڑتا ل ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں لوگوںنے پابندیوں اور بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود شاہد احمد اور تنزیل احمد نامی نوجوانوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کیے۔سرینگر کے ڈاﺅن ٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔لوگ شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انکے گھروں میں جا رہے ہیں ۔ لوگ قابض انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ شہید نوجوانوں کی میتیں انکے اہلخانہ کے حوالے کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button