مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم کی دریافت ، اقوام متحدہ سے بھارت کو کشمیریوں کے وسائل لوٹنے سے روکنے کی اپیل
سرینگر10 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لیتھیم کے ذخائر ملے ہیں۔
بھارت کے مائنز سکریٹری وویک بھردواج نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پہلی میںبار لیتھیم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔یہ ذخائر جموں خطے کے ضلع ریاسی ضلع ملے ہیں۔
بھردواج نے مزید کہا کہ کہ لیتھیم ایک اہم دھات ہے جسکا استعمال موبائل فون ، سولر پینل وغیر ہ میں ہوتا ہے۔
دریں اثنا حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں نے سری نگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو مکمل طور پر مفلوک الحال بنانے کی مذموم بھارتی پالیسی کا نوٹس لے اور اسے جموں و کشمیر کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے سے روکے۔