جموںمقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

سرینگر26 اکتوبر (کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے جسکا مقصد دنیا کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر پرغیر قانونی طور پر اور کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف قبضہ کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل عوام مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کریں گے۔ ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ۔ 27 اکتوبر 1947 کو جموںوکشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت اور نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی مذمت کے لیے آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیریوں سے کہا ہے کہ وہ کل دنیا کو یہ باور کرا دیں کہ وہ جموں و کشمیر کو بھارت کی غلامی سے آزاد کرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بیان میں عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر مجبور کرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
سری نگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر حصوں میں پوسٹرچسپاں کے گئے ہیں جن کے ذریعے بھی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے اپنے مادر وطن پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کل مکمل ہڑتال کریں۔
بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتاکر جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف قبضہ جما لیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button