مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:نامعلوم مسلح افراد نے دو غیر مقامی مزدور ہلاک کر دیے

سرینگر17اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج شام جنوبی ضلع کولگام میںدو غیر مقامی مزدوروں کو گولیاں مار کر ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد ضلع کے علاقے وان پوہ(Wanpoh)میں غیر مقامی مزدوروں کی رہائش گاہ میں داخل ہو ئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ تین غیر مقامی مزدوروں کو گولیاں ماری گئیں جن میں ایک موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اور ہسپتال میں چل بسا۔مزدورں کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے بتایا جاہے۔ مقتولین کے نام راجہ ریشی اور جوگندر رشی جبکہ زخمی کا چن ریشی معلوم ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شام بھی سرینگر اور پلوامہ میں دوغیر مقامی باشندوںکو گولی مارکرقتل کردیا گیاتھا

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button