کشمیری پاکستان اور اسکی مسلح افواج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں
اسلام آباد22مارچ (کے ایم ایس )
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی شریک چیئرپرسن ریحانہ حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان اور اس کی دفاعی افواج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔
ریحانہ ملک نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پاکستان اور اس کی دفاعی افواج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر قائداعظم محمد علی جناح اوربابائے حریت سید علی گیلانی کے خواب کے مطابق پاکستان کا حصہ ہو گا۔انہوںنے پاکستان کے آرمی چیف کے کشمیر سے متعلق بیان کو بروقت قراردیاجس سے کشمیری عوام کامورال بلند ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوکو انکا حق خود ارادیت دینے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔ریحانہ حسین ملک نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فوج نے متعدد بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ اورمسلسل حل طلب تنازعہ کشمیر سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے ۔