APHC-AJK

کل ا سلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہو گا

اسلام آباد14فروری(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں زمینوں پر قبضے، شہریوں کے گھر مسمار اور جائیدادیں ضبط کرنے کی نریندر مودی کی سفاکانہ کارروائیوں اورکشمیر دشمن پالیسیوں کے خلا ف کل اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینرمحمود احمد ساغرکے زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ دن ساڑھے گیارہ بجے دفتر خارجہ کے قریب بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے میں پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کی مختلف جماعتوں کے قائدین اور کارکن بھی شریک ہونگے۔واضح رہے کہ مودی حکومت کی کشمیردشمن پالیسیوں اور سفاکانہ کارروائیوں کے خلاف بدھ کو مقبوضہ جمو ں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔تمام معزز ارکان سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button