APHC-AJK

بھارت جمہوری ملک نہیں بلکہ ہندوتوا دہشت گرد ریاست ہے،حریت رہنما

APHC LOGO-1اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک ہندوتوا دہشت گرد ریاست اور استعماری طاقت ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماو¿ں محمد سلطان بٹ، امتیاز وانی، شیخ یعقوب، مشتاق احمد بٹ، زاہد صفی، زاہد اشرف، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ اور سید اعجاز رحمانی نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ ایک ایسے ملک کو جس نے کشمیریوں کے تمام جمہوری اور بنیادی حقوق چھین لیے ہیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ توسیع پسندانہ بھارتی عزائم علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نہ صرف کشمیریوں کو مٹانے اور ان پر ہندوتوا کا ایجنڈا مسلط کرنے پر تلی ہوئی ہے بلکہ اس نے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بھی اعلان جنگ کر رکھا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماو¿ں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف گھناو¿نے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ 26 جنوری کو احتجاجی مظاہرے کریں تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی جرائم کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button