لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل میں ملوث بھارتی وزیر کے بیٹے کی ضمانت مسترد
نئی دلی 14اکتوبر (کے ایم ایس )
نئی دلی کی ایک عدالت نے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل میں ملوث بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینئر پراسیکیوشن آفیسرایس پی یادیو نے میڈیا کو بتایاہے کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ چنتا رام نے اشیش مشرا اور ان کے مبینہ ساتھی اشیش پانڈے کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔اشیش مشرا کو9اکتوبر کو خصوصی تفتیشی ٹیم نے 12 گھنٹے کی تفتیش کے بعد گرفتار کر کے تین دن کیلئے پولیس کی حراست میں دیدیا تھا۔عدالت نے شیکھر بھارتی کو بھی تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔پولیس نے اب تک لکھیم پورکھیری میں 8کسانوںکے قتل کے سلسلے میں اب تک چارملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں اشیش مشرا ، لووکش ، اشیش پانڈے اور شیکھربھارتی شامل ہیں۔اشیش مشرا کے یک اوردوست انکیت داس کو بھی کرائم برانچ نے طلب کیاتھا جو سابق وزیر اکھلیش داس کا بھتیجا ہے اور کسانوں کو کچلنے کیلئے جو گاڑی استعمال کی گئی ہے مبینہ طورپر وہ اس کا مالک ہے ۔