آزاد کشمیر

کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیرکا پائیدار حل چاہتے ہیں: پاسبان حریت

uzair gazali

مظفرآباد:پاسبان حریت جموں وکشمیر نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام بھارت کے فوجی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کو بزورطاقت خاموش کرانے ، کالے قوانین کا استعمال کرکے اظہار رائے کی آزادی کو دبانے اور جعلی مقابلوںمیں نوجوانوں کے قتل عام کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے بھارتی حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے فوجی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں جس کیلئے وہ گزشتہ76سال سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ عزیر احمد غزالی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اورایشیاواچ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ ، یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ایاز اکبر ، عبد الحمید فیاض ، پیر سیف اللہ ، ظفر اکبر بٹ ، نعیم احمد خان ، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی اور محمد یوسف فلاحی سمیت بھارتی جیلوں میں بند ہزاروں کشمیری حریت پسندوں، صحافیوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button