آزاد کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ برقراررکھ کر متعصب عدالت ہونے کا ثبوت دیا ہے

latif akbarمظفر آباد:
اسپیکر آزاد جموں وکشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلے کو برقرار رکھ کر متعصب عدالت ہونے کا ثبوت دیاہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیرکی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری عبدالطیف نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلا کر قرار داد منظور کی جائیگی۔، انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کیخلاف اپنا کردار ادا کرے۔چودھری لطیف اکبر نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت بھی دی ۔
یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کو 370کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button