انسانی حقوق

عالمی برادری خرم پرویز سمیت کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے: علی رضا

0کشمیریوں کے انسانی حقوق کے لیے گرانقدرخدمات پر خرم پرویزکومارٹن اینالزایوارڈ سے نوازا گیا
برسلز18فروری(کے ایم ایس) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی شہرت یافتہ کشمیری کارکن خرم پرویز ، انسانی حقوق کے دیگر کارکنوں اور کشمیری سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ڈالے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علی رضا سید نے یہ بات جینوا میں مارٹن اینالز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعدکہی ۔ مارٹن اینالز فائونڈیشن نے خرم پرویز کوجو جبری گمشدگیوں کے خلاف ایشین فیڈریشن کے سربراہ بھی ہیں، یہ ایوارڈ کشمیریوں کے انسانی حقوق کے لیے گرانقدرخدمات پر دیا۔ خرم پرویز بھارتی جیل میں نظربندہونے کے باعث جنیوا میں مارٹن اینالز ایوارڈ بذات خود وصول نہیں کرسکے۔ خرم پرویز کی طرف سے انسانی حقوق کے ایک اور کارکن اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایشین فیڈریشن کے کمپین منیجر محمد اشرف الزمان نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ اشرف الزمان نے خرم پرویز کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد خرم پرویز کا پیغام پڑھ کر سنا یااور جیل میں ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا۔ خرم پرویز نے اپنے پیغام میں ایوارڈ دینے پر مارٹن اینالز فائونڈیشن کی ایوارڈ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ دنیا میں کشمیریوں کی آواز نہیںسنی جارہی لیکن یہ ایوارڈ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا اعتراف ہے۔تقریب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگرکیاگیا اوربتایاگیاکہ خرم پرویز نے جو گزشتہ پندرہ ماہ سے بے بنیاد الزامات کے تحت بھارت کی روہینی جیل میں نظربند ہیں، کس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں حقائق کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔ خرم پرویز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ان کی ٹیم کی تیارہ کردہ غیرجانبدارانہ رپورٹس کشمیر کے مظلوم عوام پربھارتی ظلم وستم کا دستاویزی ثبوت ہیں۔جنیوا میں تقریب کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے حقوق کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میںبتایا گیا کہ کس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ سات دہائیوں سے تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تقریب کے دوران خرم پرویز کی جلد رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے بتایاکہ انسانی حقوق کے لیے خرم پرویز کی جدوجہد کو اس بین الاقوامی تقریب میں جس انداز میںبیان کیا گیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا، اس سے کشمیریوں کے حقوق کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی۔تقریب میں بتایا گیا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کے دوران خرم پرویز اور ان کی ٹیم کو کن مشکلات سے گزرنا پڑا ہے۔ موجودہ قید سے پہلے بھی انہیں گرفتار کیا گیا اور بیرون ملک سفر سے روکا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button