انسانی حقوق
مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائیکورٹ نے29 مقامی سیاستدانوں کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم دیدیا
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے29مقامی سیاست دانوں کو سرکای رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیاست دانوں کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم چیف جسٹس تاشی ربستان اور جسٹس پونیت گپتا پر مشتمل ہائیکوٹ کے دو رکنی بنچ نے دیا۔
ان سیاست دانوں میں سابق وزیر عبدالرحیم راتھر ، محمد یوسف تاریگامی ، سجاد لون ، کویندر گپیا اور دیگر شامل ہیں۔