مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:سکھ تنظیموں کااساتذہ کے قتل کی تحقیقات بھارتی سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ

جموں14اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سکھ تنظیموں نے سرینگر کے ایک سکول کی پرنسپل ستندر کور اوریک استاد دیپک چند کے قتل کی مذمت کی ہے اور ان کے قتل کی تحقیقات بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 7اکتوبر کو سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد نے سکول کی پرنسپل ستندر کور اور ایک ٹیچر دیپک چند کو گولیاں مار کر قتل کردیاتھا ۔ سکھ تنظیموں نے یہ مطالبہ جموں میں بھائی کنیا نشکم سیوا سوسائٹی کے چیف آرگنائزر ایس مہندر سنگھ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔انہوں نے قابض انتظامیہ سے دو اساتذہ کے خاندانوںکی مالی مدد کیلئے ایک کروڑ روپے اور انہیںنوکریاں دینے کی منظوردی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button