مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے حکام کے دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں: نیشنل کانفرنس

cd7e0003-e5e7-4d7b-b826-ec27f172e343سرینگر16ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ علاقے کی زمینی صورتحال امن اور نارملسی کے بھارتی حکام کے دعوئوں کی نفی کرتی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ مصطفی کمال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہلاکتوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بارے میں بھارت کی پالیسی پر سوالیہ نشان کھڑاکردیاہے۔انہوں نے کہا ہمیں بتایا گیا کہ کشمیر میں نارملسی ایک نیا معمول بن جائے گی ۔کیا اقلیتوں کا قتل نئے معمول کے مطابق ہے؟ کیا یہ معمول ہے کہ صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں؟ انہوں نے کہاکہ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وادی میں ترجیحات درست سمت میں تبدیل ہوگئی ہیں لیکن امن و استحکام اور معیشت کے حوالے سے موجودہ صورتحال نئی دہلی اور سرینگر کے حکمرانوںکے دعوئوں کے برعکس ہے۔شیخ مصطفی کمال نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی دہلی میں حکمران شتر مرغ جیسا رویہ ترک کریں اور اپنی کشمیر پالیسی میں اصلاحات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button