مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں پر تنقید کرنے پر ایک ٹیچر کو معطل کر دیاگیا
سرینگر 24فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے ضلع رام بن میں ایک سرکاری سکول ٹیچر کومودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوںپر تنقید کرنے پر معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی پی ایس چندر کوٹ کے ٹیچر جوگندر سنگھ کومودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے ملازمت سے معطل کر دیا گیاہے ۔ بی جے پی حکومت نے کشمیری سرکاری ملازمین کو مودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں پر تنقید نہ کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے اور انتظامی سکریٹریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا پرسرگرمیوں پر باقاعدگی سے نظر رکھیں۔