مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: رام مندر کی تعمیر پر تبصرہ کرنے پر 2کشمیری گرفتار
سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے بابری مسجد کی شہادت اور اس کی جگہ پر متنازعہ رام مندر کی تعمیر پر تبصرے کرنے پر 2 کشمیری مسلمانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بابری مسجد کی شہادت اور اس کی جگہ پر متنازعہ رام مندر کی تعمیر پرمبینہ طورپر تبصرے کرنے پر مقدمات جموں کے علاقوں ریاسی، رام بن، راجوری اور کٹھوعہ اضلاع میں درج کیے گئے ہیں اور اب تک 6کشمیریوں کوگرفتار کیاگیا ہے۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے کشمیریوں میں ضلع جموں کے علاقے کھنہ چارگل کا رہائشی ظفر حسین بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق کالج کی ایک طالبہ کو بھی جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔ کئی کشمیری نوجوانوں کوتفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے