مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر سے نقل مکانی کو صرف سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا : پنن کشمیر

bjp-flag-png-hdجموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی تنظیم پنن کشمیر نے حکمران بی جے پی کی قیادت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر سے نقل مکانی کے مسئلے کو صرف سیاسی فائدے کیلئے استعمال کر رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری پنڈتوں کے حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیم پنن کشمیر کے چیئرمین اجے کرونگو نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کشمیری پنڈتو ں کی وادی کشمیر سے نقل مکانی کے مسئلے کو اپنے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کرنے اورسیاسی فائدے کیلئے پنڈتوں اور ہندوئوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10 سال میں بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کیلئے کوئی بھی عملی اقدام نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی دو یونین ٹیریٹرزی میں تقسیم کے باوجود، بی جے پی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ بے حسی اور تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔اجے کرونگو نے کہاکہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کر رہی ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ بی جے پی کی قیادت نے اپنے مخالفین پر الزام لگانے اور ووٹوں کی سیاست کرنے کے لیے کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر سے نقل مکانی کے مسئلے کو استعمال کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button