مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Kupwara residents protest

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے رہائشیوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،گجریال کپواڑہ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہوکرمقامی آبادی کودرپیش مشکلات پر قابض انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گزشتہ کئی برس سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی مسلسل معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے عوام کے مسائل اور انکی مشکلات کے ازالے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز مطالبات کومنوانے کیلئے ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button