ہمارا جینا مرنا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے ، سربراہ پنڈت تنظیم
سرینگر 15اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پنڈت تنظیم” کشمیری پنڈت سنگرش سمیتی “(کے پی ایس ایس) نے کہا ہے کہ وادی میں ٹارگٹ کلنگ کے باوجود پنڈت یہاں سے نقل مکانی نہیں کریں گے اور اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ بدستور اسی طرح سے رہیں گے جس طرح 1990 کے بعد سے رہ رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”کے پی ایس ایس “کے سربراہ سنجے ٹکو نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتے خوف وہراس کا ماحول تھا جو آہستہ آہستہ کم ہوتا گیا اور کشمیری پنڈتوں نے راحت محسوس کی۔ٹکو ان کشمیری پندتوں میں سے ایک ہیں جو وادی سے نہیں بھاگے جبکہ اکثر پنڈتوں نے 1990 میں کشمیر چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیری مسلمانوں کو مسجد وںکے لاو¿ڈ اسپیکر وںپر لوگوں سے یہ اپیل کرتے سنا کہ وہ اقلیتوں کی حمایت کریں جس سے واقعی ایک اچھا پیغام گیا۔ انہوںنے کہا کہ درحقیقت یہ وقت کی ضرورت تھی کیونکہ اس اقدام سے اقلیتی برادریوں کے افراد میں اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملی جو وادی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔