بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے اڈانی ہنڈن برگ معاملے کی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے کی عرضی خارج کردی

نئی دہلی24 فروری (کے ایم ایس ) بھارتی سپریم کورٹ نے آج اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ میڈیا کو اڈانی ہنڈن برگ معاملہ کی رپورٹنگ کرنے سے روکا جائے۔
بھارتی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ وہ میڈیا پر پابندی نہیں لگا سکتے ۔ یہ عرضی ایڈوکیٹ ایل ایل شرما کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
قبل ازیںسپریم کورٹ نے 17 فروری کو امریکی فرم ہنڈن برگ رپورٹ کے بارے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا ۔ اس رپورٹ میں اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد گیا ہے۔ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اڈانی گروپ کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ۔عرضی دائر کرنے والے وکیل ایل ایل شرما نے سیبی اور مرکزی وزارت داخلہ کو ہنڈن برگ ریسرچ کے بانی ناتھن اینڈرسن اور بھارت میں ان کے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات اور ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شرما نے لسٹڈ کمپنیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کو روکنے کے لیے ایک حکمنامہ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا پر مشتمل بنچ کر رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button