بھارت

ایمیزون کا بھارت میں کھانے کی ترسیل کا کام بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی،27 نومبر (کے ایم ایس) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون رواں برس کے آخر تک بھارت میں کھانے کی ترسیل کے اپنے کاروبار کو بند کردے گا۔
کمپنی 29 دسمبر کو بھارت میں کھانے کی ترسیل کا کام بند کر دے گی جو Amazon Food کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایمی زون نے مئی 2020 میں بنگلورو کے کچھ حصوں میں کام کا کا آغاز کیا تھا جو بعد ازاں پورے شہر میں پھیلا دیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق بھارت میں فوڈسروس ترک کرنے کی وجہ ملک میں پایا جانے والا فرقہ پرستانہ ماحول بتایا جا تا ہے۔ ہندو انتہا پسند کسی مسلمان لڑکے (ڈیلوری بوائے) کی طرف سے پہنچایا جانے والا کھانا وصول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button