بھارت
بھارت:2020میں 1لاکھ 48ہزار سے زائد افراد نے خود کشی کر لی
نئی دلی19فروری( کے ایم ایس)بھارت میں روز61افراد اور ہر پچیس منٹ بعد ایک شخص خود کشی کر لیا ہے۔ ملک میں 2020میں خود کشیوں کے 1لاکھ 48ہزار7سو30 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
نیشنل کرائم رپورٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گھریلو تشدد ، معاشی ، اقتصادی بدحالی اور ذہنی تناﺅ کی وجہ سے خود کشی کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طو پر خود کشیوں کی شرح میں خواتین کا تناسب 50.60فیصد ہے۔ کورونا وبا نے بھارت میں دو کروڑ لوگوں کو روز گار سے محروم کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ا قتصادی بدحالی اور معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدمات نہیں کیے جاتے اس وقت تک خود کشیوں پر قابو پانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔