مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : قابض انتظامیہ نے لوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادانہیں کرنے دی

سرینگر15اکتوبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے لوگوں کو ایک بار پھر سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے تاریخی جامع مسجد کے ارد گرد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی جاری رکھی اور لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے آج ایک بیان میں کہا کہ پورے علاقے میں آج صبح سویرے سے بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے۔ جب اوقاف ملازمین نے مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں تمام دروازے بند کرنے پر مجبور کر دیا اور نمازیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
دریں اثناحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق جو تاریخی مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے تھے ، اگست 2019 سے گھر میں نظر بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button