مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : دستی بم کے دھماکے میں ایک غیر کشمیری مزدور ہلاک
جموں 04 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج دستی بم کے ایک دھماکے میں ایک غیر کشمیری مزدور ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعرات کی شام پلوامہ کے علاقے گدورہ میں نامعلوم افراد نے غیر کشمیری مزدوروں پردستی بم سے حملہ کیاجس سے ایک مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔
ادھر جموں خطے کے ضلع رام بن میں سرینگر-جموں ہائی وے پر ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے کیلا موڑ کے قریب پیش آیاہے۔