26 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی تنظیم ”کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی“ (کے پی ایس ایس) نے ایک پنڈت شخص کے قتل کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سنجے پنڈت کو آج نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
”کے پی ایس ایس“ کے صدر سنجے ٹکو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی 75 لاکھ کشمیری آبادی کو نہیں سنبھال سکتی اور وہ آزاد جموںوکشمیر اور گلگت بلتستاں پر کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پنڈتوں کو کتوں کی طرح مارا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے کے قتل کے خلاف کل پنڈٹ برادری ہ