مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ کے نمائندوں کی مودی حکومت کیطرف سے صحت مراکز کا نام بدلنے کے اقدام کی مخالفت

Captureلیہہ : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کے منتخب نمائندوں اور ایک بااثر بدھ تنظیم نے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے کے صحت مراکز کا نام بدل کر ’آیوشمان آروگیہ مندر‘ رکھنے کے اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر 2023 میں بھارتی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے شروع کیے گئے اس اقدام میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرزکو آیوشمان آروگیہ مندروں کے نام سے آروگیم پرم دھانم ٹیگ لائن کے ساتھ ری برانڈ کرنا شامل ہے۔ تاہم 31 دسمبر 2023 تک اس تبدیلی کو نافذ کرنے کی وزارت کی ہدایت کے باوجوداس فیصلے کو لداخ میں خاصی مزاحمت کا سامنا ہے۔
لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن (ایل بی اے) نے اسے خطے کے لوگوں کے احساسات و جذبات کی توہین قرار دیا ہے۔ کرگل اور لیہہ دونوں اضلاع میں ہل کونسلوں کے چیف ایگزیکٹیو کونسلرز کو لکھے گئے خطوط میں ایل بی اے کے صدر چیرنگ ڈورجے لاکروک نے کہایہ حکم لداخ کے لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے لکھا کہ سرکاری محکموں میں مذہبی ناموں کا استعمال غیر آئینی اور ناقابل قبول ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button