بھارت

مدھیہ پردیش: بھارتی ائر فورس ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے سبب ہنگامی لینڈنگ

بھوپال : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی ائر فورس(آئی اے ایف) کے ایک ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے سبب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
آئی اے ایف کے ہیلی کاپٹر کو دارلحکومت بھوپال کے قریب ڈنگریا نامی ایک میں گاﺅں میں ایک جھیل کے قریب گنے کے کھیت میں ہنگامی طور پراترنا پڑا۔ہیلی کاپٹر پر پائلٹ سمیت کل 6 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔
بھارتی ائر فورس کے طیارے اور ہیلی کاپٹر اکثر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں جو انکے ناقص اور غیر معیاری ہونے کا ثبوت ہے ۔
8دسمبر2021کوبھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایم آئی17وی فائیو ریاست تامل ناڈو میں گرکر تباہ ہوا تھا ۔ اس حادثے میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اورانکی اہلیہ سمیت تیزہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
رواںبرس جون میں،کرناٹک کے چامراج نگر شہر کے مضافات میں بھارتی ائر فورس کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ شدید زخمی ہوا تھا۔ اس سال مئی میں آئی اے ایف کا مگ 21 لڑاکا طیارہ ہنومان گڑھ کے قریبایک مکان پر گر کر تباہ ہوا تھا۔ حادثے میں 3 شہریوں کی جانیں ضائع ہو ئی تھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button