بھارت

بی جے پی کانگریس کی حکومت گرانے کیلئے ہمار ے ارکان اسمبلی کو 100کروڑ روپے کی پیشکش کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ کرناٹک

CM Karnatak

بنگلورو:بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی حکومت کو گرانے کیلئے کانگریس ارکان اسمبلی کو سو کروڑ روپے فی کس کی پیشکش کر رہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی عوام کے ووٹوں سے کبھی بھی کرناٹک میں اقتدار میں نہیں آئی ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس کے پاس 136ارکان اسمبلی ہیں، ہماری حکومت گرانا آسان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پراعتماد ہوں کہ ہمارا کوئی بھی رکن اسمبلی پیسے کی لالچ میں نہیں آئے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button