بھارت

گروپ7سربراہی اجلاس کے موقع پر میونخ”مودی ناٹ ویلکم ”کے نعروں سے گونج اٹھا

اسلام آباد 27 جون (کے ایم ایس)
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گروپ 7کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں جرمنی کے شہر میونخ پہنچنے پر بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں نے ہندو بالادستی کی انکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ‘مودی نا ٹ ویلکم اورگو بیک مودی’ کے نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جرمنی میں مقیم بھارتی تارکین وطن مودی کے میونخ پہنچتے ہی بھارت میں غیر ہندو برادریوں کو پسماندہ رکھنے اورہندوتوا نظریے پر عمل کرنے کے خلاف احتجاج کیلئے اکٹھے ہو گئے ۔ بھارت کے مسلمانوں کی بین الاقوامی کونسل نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ میونخ میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد کے ساتھ ہی "مودی کا میونخ میں خیر مقدم نہیں کرتے "کی آوازیں گونجنا شروع ہو گئیں۔ٹویٹ میں مزید کہاگیا کہ انہیں ہندوتوا کے فرقہ وارانہ نظریہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔کونسل کے سوشل میڈیا پیج پر احتجاج کی تصاویراور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جن میں لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہناتھاکہ مودی تمہیں آج بھارت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرنے پر بیرون ملک احتجاج کا سامنا ہے ۔ مودی بھارت کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی مقیم بھارتی تمہاری انتہائی قوم پرست ، دائیں بازو کی ہندوتوا حکومت کو مسترد کرتے ہیں۔کونسل نے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ” مودی نا ٹ ویلکم ان میونخ ” بھی جاری کیا ،جو ٹویٹر پر تیزی سے ٹرینڈ کر رہا ہے ۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مودی کو بیرون ملک اس طرح کے سلوک کا سا منا کرنا پڑا ہے ۔رواں سال مئی میں بھی اپنے دورہ یورپ کے دوران نریندر مودی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظالم کے خلاف اسی طرح کے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button