بھارت

بی جے پی کی ریاستی حکومتیں”ڈبل واشنگ مشینیں”بن چکی ہیں:کانگریس

نئی دہلی07مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی ریاستی حکومتیں”ڈبل واشنگ مشینوں”کے سواکچھ نہیں ہیں جہاںپچھلے گناہوںکو دھویا جاتا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے آج ایک ٹویٹ میں بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک واشنگ پائوڈر کے پرانے اشتہار کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا” دودھ سی سفیدی بی جے پی سے آئے:کلنکت نیتا بھی کھل کھل جائے”، یعن بی جے پی ایسی دودھ جیسی سفیدی لاتی ہے کہ داغدار لیڈر بھی چمکتے نظر آتے ہیں۔کانگریس کی تنقید میگھالیہ سمیت شمال مشرق میںتین حکومتوں کے حلف لینے کے سلسلے میں سامنے آئی ۔میکھالیہ حکومت کی سربراہی نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ کونراڈ سنگما کر رہے ہیں۔ کانگریس نے میگھالیہ میں سنگما کی زیرقیادت حکومت کی حمایت کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے اس کی حکومت کو سب سے بدعنوان حکومت قرار دیا تھا اور اب پارٹی اسی کے ساتھ ہاتھ ملا رہی ہے۔جے رام رمیش نے کہاکہ آج وزیر اعظم شمال مشرق میں دو ڈبل انجن والی حکومتوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جبکہ تیسری حکومت کا افتتاح بھی جلدکریںگے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی ریاستی حکومتیں ڈبل واشنگ مشین حکومتوں کے سوا کچھ نہیں ہیں جہاں سابقہ گناہوں کو صاف کیا جاتا ہے تاکہ وزیراعظم کو اپنی تعداد اور شبیہ کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی میگھالیہ، تریپورہ اور ناگالینڈ میں حکومتوں کی حلف برداری کی تقریبات میں شرکت کے لیے شمال مشرق کے دورے پر ہیں ۔ وہ آسام کابینہ کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔نیشنل پیپلز پارٹی کے رہنما کونراڈ سنگما نے آج اپنی کابینہ کے 11ارکان کے ساتھ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ تقریب میں نریندر مودی، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button