بھارت

پنجاب میں سکھوں کیخلاف کریک ڈائون ، 122ٹویٹر اکائونٹس معطل کردئے گئے

امرتسر 22مارچ (کے ایم ایس )
بھارت میں خالصتان تحریک کے حامیوں خصوصا تنظیم وارث پنجاب دے اور اسکے سربراہ امرت پال سنگھ کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مودی حکومت کی درخواست پر کم از کم 122 ٹویٹر اکائونٹس معطل کر دئے گئے ہیں ، جن میں بیشتر صحافیوں کے اکائونٹس بھی شامل ہیں۔
مودی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے ان ٹویٹر اکائونٹس کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی ۔آج ہی کے دن مودی حکومت کی جانب سے متعدد ٹویٹس کو بھی فلیگ بھی لگائے گئے ہیں۔معطل کئے گئے اکائونٹس میں بیشتر ان صحافیوں کے ہیں جو پنجاب کی صورتحال کے بارے میںرپورٹنگ کررہے تھے ، جبکہ دیگر کا تعلق بیرون ملک مقیم سکھوں سے ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی ہے اور امرت پال اورانکے حامیوں کے خلاف گزشتہ ہفتے متعددمقدمات درج کیے گئے تھے۔امرت پال نے چند ہفتے قبل اپنے اہم ساتھی لوپریت سنگھ کی حراست کے بعد ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی تھی۔ ان کے حامی رکاوٹیں توڑ کر اجنالہ پولیس اسٹیشن میں گھس گئے تھے۔وارث پنجاب دے تنظیم کے خلاف ریاست گیر کریک ڈائون کے دوران پنجاب میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button