بھارت

کانگریس پارٹی نے بھارت کے نائب صدر کوبی جے پی کا چیئر لیڈرقراردیدیا

download (2)نئی دلی10مارچ(کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی نے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کی طرف سے پارٹی رہنماء راہل گاندھی کے برطانیہ میں بیان پر تنقید پر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر کو بی جے پی کا چیئر لیڈر قراردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں راہل گاندھی پر نائب صدر کی تنقید پر انہیں نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ راجیہ سبھا کا چیئرمین امپائر اور ریفری (یعنی نیوٹرل )ہوتا ہے نہ کہ حکمران جماعت کا چیئر لیڈر ۔انہوں نے کہاکہ نائب صدر کی راہل گاندھی پر تنقید مایوس کن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئینی عہدے پر فائز شخص کو کسی بھی پارٹی کی طرف جھکائو ظاہر نہیں کرنا چاہیے ۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی نے برطانوی دارلعوام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈروں کے مائیک بند کر دیئے جاتے ہیں ۔ جس پر بھارتی نائب صدرنے تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ غیر ملکی سرزمین سے ملک کے خلاف یہ پروپیگنڈہ کرنا کہ بھارتی پارلیمنٹ میںمائیک بند کر دیئے جاتے ہیں ،بھارت کی توہین ہے۔ جے رام رمیشن نے بھارتی نائب صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بعض عہدے ایسے ہوتے ہیں جہاں ہمیں تعصب اور کسی بھی پارٹی کی طرف جھکائو سے آزاد ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ بھی ایسا ہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کے خلاف نائب صدر کا بیان حیران کن ہے اورانکی طرف سے مودی حکومت کا دفاع مایوس کن ہے ۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہاکہ راہل گاندھی کا بیان درست اور حقائق پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہ کہ گزشتہ دو ہفتوں میں 12اراکان پارلیمنٹ کو استحقا ق کی خلاف کے نوٹس بھیجے گئے ہیں کیونکہ انہوںنے پارلیمنٹ میں اپنی آواز دبائے جانے کے خلاف احتجاج کیاتھا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button