دلی ہائیکورٹ نے سی سی آئی کی تحقیقات کے خلاف وٹس ایپ ، فیس بک کی اپیلیں خارج کر دیں
نئی دہلی 25 اگست (کے ایم ایس)دہلی ہائی کورٹ نے انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم کی 2021 کی تازہ ترین رازداری کی پالیسی کے بارے میں مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی طرف سے دی گئی تحقیقات کے حکم کے خلاف وٹس ایپ اور فیس بک کی اپیلیں خارج کر دی ہیں۔
چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامونیم پرساد پر مشتمل بنچ نے آج(جمعرات) کہا کہ سنگل جج کا حکم معقول تھا اور اپیلیں قابل سماعت نہیں ہیں۔
ہائی کورٹ کے ایک جج نے گزشتہ برس اپریل میںواٹس ایپ اور فیس بک کی طرف سے دائر درخواستوں پر سی سی آئی کی طرف سے ہدایت کی گئی تحقیقات پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ برس جنوری میں سی سی آئی نے اپنے طور پر اس حوالے سے خبروں کی بنیاد پر واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ کردہ پرائیویسی پالیسی کو دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واٹس ایپ اور فیس بک نے سنگل جج کے سامنے سی سی آئی کے مارچ 2021 کے حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں ان کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی گئی تھی۔