بھارت

مودی بھارت میں مسلمانوں پر تشددکی حمایت اور بیرون ملک مساجد کے دورہ کرتے ہیں

imagesنئی دہلی:  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خلیجی ممالک میں مساجدکے دورے کرنے اوربھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد بھڑکانے والوں کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنقید ریاست مہاراشٹر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نتیش رانے کی طرف سے مسلمانوں کو مساجد میں پائے جانے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آئی ہے۔ سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں نے نتیش رانے کے بیان کی بڑے پیمانے پر مذمت کی ہے۔بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے مودی پر دوہرے معیار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد بھڑکانے والوں کی حمایت کرتے ہیں اوربیرون ملک مساجد کے دورے کرتے ہیں۔ممتاز صحافی اور اینکر راجدیپ سرڈیسائی نے نتیش رانے کے بیان کو” نفرت انگیز اورتشدد پر اکسانے والا”قرار دیتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button