بیانات

امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،نیڈ پرائس

3b6ae11b-c56a-45e0-afe6-59bc639f132bواشنگٹن 10مارچ(کے ایم ایس)
امریکا نے کہاہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی سے متعلق سوال پر کہا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار سے متعلق فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتاہے اور امریکا پاک بھارت مذاکرات کا طریقہ کار طے نہیں کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button