بیانات

بی جے پی نے کشمیریوں کے ساتھ کھوکھلے وعدے کیے، رتن لال

جموں21 دسمبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما رتن لال گپتا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) مقبوضہ علاقے میں کنڑول لائن او ر ورکنگ اور بائونڈری علاقوں کے مکینوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور ان کی حالت ابتر ہے۔
رتن لال گپتا نے ضلع سانبہ کے علاقے راج پورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے 8سالوں کے دور اقتدار کے نتیجے میں معیشت، روزگار کی تباہی کے علاوہ سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے خواہ وہ خوردنی تیل، پٹرول، ڈیزل ، رسوئی گیس کی قیمتیں ہو ں یا پھر انسان کی دیگر بنیادی ضروریات۔
دریں اثنا، مقبوضہ جموںوکشمیر میں کانگریس کے رہنما، غلام احمد میر نے اسلام آباد ضلع کے علاقے کوکرناگ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عوام کے مسائل کے حل، روزگار کی فراہمی اور ترقی کے حوالے سے جھوٹے اور بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے لیکن ایسا کچھ زمین پر نظر نہیں آرہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button