خصوصی رپورٹ

برطانیہ: کشمیرڈے کا انعقاد، شرکاءکو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا گیا

WhatsApp Image 2023-03-15 at 3.36.13 PM (1)لندن15مارچ (کے ایم ایس) ”تحریک بیداری کشمیر “کے زیراہتمام بر طانیہ کے شہر پیٹر بوروPeterborough میں کشمیر ڈے منایا گیا۔ اس موقع پرشرکاءکو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے لوگوں پر جاری مظالم سے آگاہ کیاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیر ڈے میں شہر کے موجودہ وسابق مئیر اور کونسلر ، مقامی رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو اور کمیونٹی رہنماﺅں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کشمیر ڈے میںبین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کے نائب سفیرونسنٹ لین بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
” تحریک بیداری کشمیر“ کے چیئرمین اعجاز شائق نے اس موقع پر کشمیر ڈے کے انعقاد کیلئے بھر پور تعاون پر کونسلر انصرعلی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے پروگرام میں ونسنٹ لین کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے آج ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے درپیش مشکلات اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام تک پہنچا سکتے ہیں ۔ اعجاز شائق نے افسوس ظاہر کیا کہ جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوںپر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ بے شرمی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس موقع پے نائب سفیر برائے انسانی حقوق کمیشن ونسنٹ لین نے کشمیر ڈے میں شرکت کی دعوے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں اور ر دنیا بھر میں جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںہوتی ہیںان پر انکی خاص توجہ رہتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر اور آزاد جموںوکشمیر کا بھی ضرور دورہ کریں گے ۔ سیکرٹری انفارمیشن تحریک کشمیر برطانیہ ایڈوکیٹ ریحانہ علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے بلوائی برطانیہ میںبھی متحرک ہو گئے ہیں اورانہوںنے یہاں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ لیسٹر میں جمعہ کے دن نمازیوں پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے ہی حملہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ بر طانیہ کو ہندو ازم اور ہندوتوا نظریہ کے درمیان فرق کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتو نظریہ دراصل آج کل کے دور کا نازی ازم ہے ۔
ڈپٹی مئیر ایلن ڈاوسن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر دنیا نے دوہرہ معیار اپنایا ہوا ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کونسلر انصر علی نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوے دار بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس پر عالمی برادری برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button