خصوصی رپورٹ

برطانیہ: خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ کل ہوگا

لندن 04دسمبر( کے ایم ایس )بھارت میں سکھوں کے آزاد وطن خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ کل برطانیہ میں ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کے ہزاروں افراد نے ریفرنڈم کے ابتدائی 4 مرحلوں میں حصہ لیا، جس کا آغاز رواں برس 31 اکتوبر کو لندن میں ووٹنگ سے ہوا تھا۔اپنے وطن کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو بے چین کر دیا ہے جس نے اسے روکنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ برطانوی حکومت نے نئی دہلی کے خدشات کے باوجود سریفرنڈم کی اجازت دے دی۔ریفرنڈم نے بھارتی حکومت کو ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے کہ اس کے پاس سکھوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
سکھ ریفرنڈم مستقبل میں بیلجیئم، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب کے علاقے میں بھی کرایا جائے گا۔ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان پنجاب ریفرنڈم کمیشن اگلے چھ ماہ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کرے گا۔مریکہ میں قائم تنظیم” سکھس فار جسٹس“ خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی مہم کی قیادت کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button