کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے، رپورٹ
اسلام آباد23 مارچ (کے ایم ایس)کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور اس جدوجہد کا اصل محرک 23 مارچ 1940 کو منظور ہونے والی قرارداد لاہور ہے .
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے کیونکہ پاکستانی اور کشمیری مضبوط مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں مشترک ہیں۔پورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری وفد جس نے 1940 کو لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسے میں شرکت کی تھی جہاں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی نے اعلان کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگ خطے میں مستقبل کی مسلم ریاست کا حصہ ہوں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری پاکستان اور اس کی مسلح افواج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو بجا طور پر پاکستان کی "شہ رگ” قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت اس وقت تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے جب تک کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے ۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا بیان جس میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے کی تکمیل کرے، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے تقویت کا باعث ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جدوجہد کرنے والے کشمیری 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد سے تحریک حاصل کرتے ہیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان بہت ضروری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں اور مقبوضہ جموںوکشمیرمیں پاکستان کے حق میں نعرے ”پاکستان اور کشمیر کی یکجہتی“ کو ظاہر کرتے ہیں۔ کشمیری مملکت خداداد کے ساتھ اپنی محبت اور لگاﺅ کے اظہار کیلئے پاکستان کے قومی دنوں پر پاکستانی پرچم لہراتے ہیں اور وہ 1947 سے بھارتی بندوقوں کے سائے میں یہ ن منا رہے ہیں۔ ”کشمیر بنے گا پاکستان “کا نعرہ ہر کشمیری مسلمان کی آواز ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05 اگست 2019 اور اس کے بعد کیے گئے اقدامات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ برصغیر میں مسلمانوںکیلئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ درست تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی بیش بہا قبانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ جموںوکشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔