سکھ

بھارتی پنجاب کی آزادی کے لیے کل آسٹریلیا کے شہر برسبین میں سکھ برادری کا ریفرنڈم ہوگا

برسبین18مارچ(کے ایم ایس)سکھوں کی تنظیم کونسل آف خالصتان کے صدر ڈاکٹربخشید سنگھ سندھو نے کہاہے کہ بھارتی پنجاب کی آزادی کے لیے آسٹریلیا کے شہربرسبین میں کل 19مارچ کو ریفرنڈم ہوگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹربخشید سنگھ سندھو نے ایک ویڈیو پیغام میں ریفرنڈم کی اجازت دینے پر آسٹریلوی حکومت بالخصوص آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیس کا شکریہ ادا کیا۔تاہم 15مارچ کو برسبین میں بھارتی قونصلیٹ کے دفتر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران کچھ بھارتی شہری مختلف مقامات پر آزاد خالصتان کے بینرز کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑے گئے۔سکھز فار جسٹس کے رہنماگرومندر سنگھ نے کہا کہ ایک شخص جرنیل سنگھ بھندرانوالے کے پوسٹر پر سیاہی پھینکتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے، اور فی الحال معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کو اچھی طرح سے منظم کیا گیا ہے اور ہمیں امیدہے کہ یہ کامیاب رہے گا۔سکھز فار جسٹس کی نمائندگی کرنے والے ایک اور سکھ کارکن اوتار سنگھ نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ریفرنڈم کو روکنے کے لیے کافی کوششیں کر رہے ہیں لیکن آسٹریلوی وزیر اعظم نے مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔مودی نے عملی طور پر آسٹریلوی حکومت سے استدعا کی کہ وہ ریفرنڈم کی اجازت نہ دے کیونکہ اس طرح کے واقعات کے نتیجے میں بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے۔ریفرنڈم برسبین کنونشن سینٹر میں صبح نوبجے سے شام تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ خالصتان کی نئی حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ امن سے رہے گی۔سکھ برادری ایک علیحدہ ملک ”خالصتان” کی تشکیل کے لئے جدوجہد کوباعث فخرسمجھتی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنائیں گے۔ آسٹریلوی پولیس نے قانون کی پاسداری اور پرامن مظاہرے کی وجہ سے سکھ مظاہرین کو پینے کا پانی فراہم کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button