سکھ

خالصتان تحریک کے حامیوں نے برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر اپنا جھنڈا لہرا دیا

برسبین، آسٹریلیا 23فروری (کے ایم ایس)
خالصتان تحریک کے حامیوں نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر اپنا جھنڈا لہرا دیاہے۔
https://twitter.com/ammaraadeel11/status/1628100608027664384
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اہم دورہ آسٹریلیا کے چند دن بعد پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ وائرل ویڈیو میں گروپ 20کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران نئی دلی کی بیوہ کالونی کا بھی دورہ کریں۔بیوہ کالونی میں ایسی سینکڑوں خواتین قیام پذیر ہیں، جنہیں نومبر 1984میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہندوانتہا پسندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ویڈیو میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کی حکومتیں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں جی 20 وزرا ئے خارجہ کا اجلاس یکم اور دو مارچ کو منعقد ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button