سکھ

لندن میں خالصتان تحریک کے حامیوں کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج 

لندن:

خالصتان تحریک کے حامیوں نے پیر کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پنجاب کی بھارت سے آزادی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور پنجاب میں سکھوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف نعرے بلند کئے ۔یہ احتجاج برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر وکرم ڈوریسوامی کو گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں واقع ایک گردوارہ میں خالصتانی ارکان کی طرف سے داخل ہونے سے روکنے کے چند دن بعد کیاگیا ہے۔مظاہرین کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سڑک کے پار تک محدود رکھنے کیلئے برطانوی سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button