بھارت: این آئی اے نے جیل میں نظربندچارمسلمان نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لے لیا
حیدرآباد18مارچ(کے ایم ایس)بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پاپولرفرنٹ آف انڈیاکیس کے سلسلے میں پہلے سے جیل میں نظربندچارمسلمان نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے حکام نے بھارت کی چنچل گوڑہ سنٹرل جیل میں نظربند زاہد، سمیع الدین، معاذ حسین اور کلیم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔چاروں ملزموں کو این آئی اے دفتر مادھا پور لے جایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔حکام کے مطابق ان کے خلاف گزشتہ سال کیس درج کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت فراہم کرنے کے الزام میں گزشتہ سال تلنگانہ کے مختلف مقامات سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے20کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں 11ملزموں کے خلاف ایک چارج شیٹ داخل کی گئی تھی جبکہ این آئی اے نے 16مارچ کو مزید 5ملزموںکے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کی ۔