بھارت

نئی دہلی میں ماہ رمضان کے دوران مسلمان ملازمین کودی جانے والی مختصر چھٹی ختم کردی گئی

نئی دہلی 06اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میںرمضان کے مقدس مہینے کے دوران مسلمان ملازمین اور افسران کودی جانے والی مختصر چھٹی یعنی شارٹ لیو (دو گھنٹے کی چھٹی) ختم کردی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دہلی جل بورڈ نے اس سلسلے میں اپنے جاری کردہ سابقہ سرکیولر کو واپس لے لیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سرکیولر کو جاری کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد بی جے پی کے احتجاج کی وجہ سے واپس لیا گیا۔دہلی جل بورڈ کی طرف سے جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا تھا کہ مجاز اتھارٹی نے مسلمان ملازمین کو رمضان کے دوران یعنی 3اپریل سے 2مئی تک روزانہ دو گھنٹے کی مختصر چھٹی لینے کی اجازت دی ہے۔ سرکیولر میں کہا گیاتھا کہ ملازمین کو اپنا کام بقیہ گھنٹوں میں مکمل کرنا ہوگا اور مختصر چھٹی سے ان کا کام متاثر نہیں ہونا چاہیے۔اس سلسلے میں دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے ٹوئٹ کیا تھاکہ ایک طرف دہلی میں نوراتری(ہندوئوں کا تہوار) کے دوران شراب پر 25فیصد چھوٹ دے کر نشہ بانٹا جارہا ہے اور دوسری طرف دہلی جل بورڈ کے ملازمین کو رمضان کے دوران نماز ادا کرنے کے لئے دو گھنٹے کی چھٹی دی جارہی ہے! یہ دہرامعیار نہیں تو اور کیا ہے۔یہ بات غورطلب ہے کہ نوراتری کے سبب جنوبی دہلی میں 11اپریل تک گوشت فروخت کرنے اور کھلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گوشت فروشوں کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button