بھارت

بی جے پی حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فرقہ وارانہ نفرت کوبطور ہتھیار استعمال کررہی ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی25دسمبر(کے ایم ایس)بھارت میںکانگریس کے رہنماراہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کے لیے فرقہ وارانہ منافرت کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور اسے پورے ملک میں پھیلا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے نئی دہلی میں لال قلعے کے باہر ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کنیا کماری سے دہلی تک سیکڑوں کلومیٹر پیدل چلتے ہوئے ملک میں کہیں بھی تشدد یا نفرت نہیں دیکھی لیکن وہ اسے میڈیا کو کنٹرول کرنے والی قوتوں کی ایماء پر ٹیلی ویژن پر پھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔کانگریس کے سابق سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کی شبیہ خراب کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے لیکن انہوں نے صرف ایک ماہ میں ملک کو سچ دکھا دیا ہے۔راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ٹیلی ویژن پرہروقت ہندو مسلم کے نام پر نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندو مسلم نفرت پھیلانے کے بعد بی جے پی لوگوں کے پیسے حوالے کر ے گے اور تمام بندرگاہیں، ہوائی اڈے، سڑکیں اور دیگر اثاثے اپنے دوستوں کو بیچ دے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ ہر وقت لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نریندر مودی کی نہیں بلکہ امبانی-اڈانی کی حکومت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button