مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں

سرینگر23 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مسلسل چھٹے دن بھی مختلف علاقوں میں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دینے کیلئے پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جن پر پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی آرمی چیف کی تصاویر موجود ہیں ۔
پوسٹروں پر پاکستانی پرچم، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور حریت رہنمائوں بشمول سید علی گیلانی، مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، میر واعظ عمر فاروق، آسیہ اندرابی اور محمد اشرف صحرائی کی تصاویر موجود ہیں جو سرینگر، بڈگام، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، اسلام آباد، جموں، سانبہ، کٹھوعہ اور دیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں ۔پوسٹروں پرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی درج ہے "دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف کو یقینی بنانے کاکشمیری عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کرنا چاہیے "۔پوسٹروں میں مزیدکہا گیا ہے کہ کشمیر کے بارے میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بیان سے نہ صرف کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں بلکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی کشمیر پالیسی کے خلاف کیے جانے والے حالیہ پروپیگنڈے کو بھی مستردکردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔پوسٹروں میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے حصول کی عظیم جدوجہد کی تعریف کی گئی ہے۔ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کے لازوال محبت اورایک عظیم قوم کا حصہ بننے کی ان کی ناقابل شکست جدوجہد کو بھی اجاگر کیاگیا ہے ۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوسٹرز بھارت کے لیے ایک پیغام ہیں کہ وہ اپنے فوجی تسلط اور ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا۔
دریں اثناٹویٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کئے گئے پوسٹروں اور ویڈیوز میں بھی پاکستانی بھائیوں کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکبادپیش کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button