مقبوضہ جموں و کشمیر

یوکرین میں پھنسے کشمیری طلبا کے والدین کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں02مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یوکرین میں پھنسے کشمیری طالب علموں کے والدین نے آج جموں پریس کلب کے باہر جمع ہو کر اپنے بچوں کی فوری اور محفوظ واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے میں شامل کشمیری طلباء کے والدین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری طلباء کی جلد اور محفوظ واپسی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بچے یوکرین میں پھنس چکے ہیں اور وہ سخت پریشان ہیں اور مودی حکومت ان کی واپسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کے بچوں کی جلد واپسی کیلئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یوکرین میں پھنسے طلباء کوخوراک کی شدید قتل کا سامنا ہے اور انہیں صرف دن میں ایک ہی بار کھانا دیاجاتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بچے جنگ سے متاثرہ یوکرین میں سخت گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں روسی فوج نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور وہ وہاں بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔مظاہرے میں شامل ایک اور کشمیری نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایم بی بی ایس کرنے کیلئے یوکرین گیا تھا اور اب وہ وہاں پھنس چکا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button